7 اپریل، 2023، 5:16 PM

پاکستانی حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستانی حکومت کا چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان متنازع ہوچکے ہیں لہٰذا اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  آج  جسٹس اطہر من اللہ کا بڑا فیصلہ آیا ہے، ان کا فیصلہ عدالتی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ  کے فیصلے کے بعد اکثریتی ججز کا فیصلہ مکمل ہوگیا ہے، یہ پٹیشن پہلے ہی چار تین  کے فیصلے سے مسترد ہوچکی ہے، جو پٹیشن مسترد ہوگئی اس پر تین رکنی بنچ بنایا گیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ جب پٹیشن ہے ہی نہیں تو بنچ کیوں بنا اور فیصلہ کیوں آیا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے  چار اکثریتی ججز نے کہا کہ فل کورٹ بنا دیں، سیاسی جماعتوں  نے بھی کہا کہ  اس معاملے پر فل کورٹ بنا دیں تاکہ عوام اس فیصلے کو تسلیم کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کا نہیں رہا ہے بنچ فکسنگ کا معاملہ بن گیا ہے۔ چیف جسٹس متنازع ہوچکے ہیں لہٰذا  اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

News ID 1915760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha